کوئٹہ: زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ، ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکزژوب سے 135 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ماہرین کے مطابق زمین کی سطح 3 بڑی پلیٹوں سے بنی ہوتی ہے، پہلی تہہ یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری کا نام اریبین ہے، زیرزمین حرارت جمع ہوتی رہتی ہے تو یہ پلیٹیں ایک جگہ سے دوسری جگہ سرکتی ہیں۔

زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف یلغار کرتی ہیں اور خوف و ہراس پھیل جاتا ہے، زلزلوں کا آنا، ان علاقوں ميں بہت ہوتا ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پرواقع ہوتے ہیں۔

جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آنے کا قوی امکان ہوتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos