کینیڈین وزیرِ اعظم کی ٹرمپ کو وارننگ

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔

کینیڈا نے سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جو فین ٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کردیا ہے۔

امریکی صدرنےاعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ماہرین کے مطابق اگرامریکا کینیڈا پرٹیرف نافذ کرتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقتصادی اقدامات کرے گا۔

یہ اقدامات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور دونوں معیشتوں میں تجارتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos