ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
کورونا دور میں آرڈی نینس کی خلاف ورزی اورکار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عبد القادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ،اس کے علاوہ عدالت نے علی قاسم گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے عدالتی حکم عدولی پر چاروں کے وارنٹ جاری کیے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان بار بار عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔