Premium Content

ستانوے ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

Print Friendly, PDF & Email

سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں کے تحت 97 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اب تک سرکاری سکیم کے تحت 243 پروازوں کے ذریعے 65,000 عازمین حج پہنچ چکے ہیں جب کہ نجی سکیم کے تحت 36,402 سے زائد حجاج کرام پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان سے آخری پرواز آج جائے گی جس سے ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم ہو جائے گا۔

مکہ مکرمہ میں پی ایچ ایم اور وزارت مذہبی امور نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے مہمانوں کو کسی قسم کی تکلیف کے حوالے سے افواہوں سے گریز کریں۔

وزارت مذہبی امور نے مندرجہ ذیل پاکستان حج مشن کی ہیلپ لائن ٹول فری نمبرز جاری کر دیے، جن پر کال کر کے شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

00923376510003، 00923376510004، 00923376510005، 00953233

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos