Premium Content

آزادی مارچ کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos