Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

آذربائیجان کی فضائی کمپنی کا پاکستان کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

آذربائیجان کی قومی ایئر لائنز آئندہ ماہ کی 20 تاریخ سے پاکستان کے لیے معمول کی پروازیں شروع کرے گی۔

اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے لیے چلائی جائیں گی۔

باکو سے اسلام آباد کے لیے پروازیں بدھ اور ہفتہ، لاہور کے لیے پیر اور جمعہ اور کراچی کے لیے جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پروازیں سیاحت اور نقل و حمل کے فروغ اور آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1