بھارتی فلم ’غدر 2‘ 11 اگست کو انڈین بکس آفس پر ریلیز کے لیے تیارہے۔
فلم کا مرکزی کردار سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما ادا کر رہے ہیں۔
سنی دیول فلم میں تارا سنگھ کے اپنے کردار کو دہرا رہے ہیں۔ 1971 میں ”کرش انڈیا“ مہم کے پس منظر کے دوران، تارا سنگھ اپنے بیٹے چرنجیت ”جیتے“ سنگھ کو بچانے کے لیے ذاتی مشن پر پاکستان واپس آیا جو میجر جنرل حامد اقبال کے ماتحت پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں قید اور تشدد کا شکار ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریلیز سے قبل ہی فلم کی بھارت بھر میں 45 ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔
اس سے قبل ’پٹھان‘ فلم نے اتنی شہرت حاصل کی تھی۔