Premium Content

 برطانیہ کا پاکستانی ائیرپورٹ کو جدید سکیورٹی آلات تحفہ میں دینے کا اعلان 

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی ائیرپورٹ سکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانوی سکیورٹی ادارے ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید اسکین مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسکین مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/america-bartania-australia-ka-security-ithad-china-ka-ikhtalaf/

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بعداذاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos