بھارت: کمبھ میلے میں بھگدڑ، 20 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جاری مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ سے 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ  میلے میں بھگدڑمچنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یاد رہے کہ چند دن پہلےکمبھ میلے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، حادثہ 2 گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے پیش آیا،آگ خیموں تک پھیل گئی، جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔

کمبھ میلہ ہرتین برس بعد دریاؤں کے کنارے واقع چار شہروں میں سے کسی ایک میں ہوتا ہے، میلہ ہر 12 برس بعد پریاگ راج میں ہوتا ہے جس کا پرانا نام الہ آباد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos