اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ تجاویز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 7خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کی تجاویز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلیے 7خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، حکومت ان شعبوں کیلیے زیادہ بجٹ رکھنا چاہتی ہے جن کی بدولت ووٹ بینک میں اضافہ ہو۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے تجویز کردہ آئندہ مالی سال کے 14.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی توثیق نہیں کی۔
آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔
بجٹ سے متعلق کام کو بہتر بنانے کیلیے انہوں نے سات کمیٹیاں قائم کیں، ان میں بطور خاص وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ہے جو تنخواہوں، پنشن، سبسڈیز اور گرانٹس میں اضافے کیلیے رقم مختص کرنے کیلیے مختلف اقدامات کی سفارش کرے گی۔