چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ، صدر زرداری

صدرمملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے۔

دورہ چین کے دوران صدرآصف علی زرداری کا چینی سرکاری میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہاکہ چند دہائیوں میں چین کی تیزرفتارترقی اورتبدیلی نے بہت متاثرکیا، چین کاعروج مثبت پیشرفت ہے،اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ صدر آصف زرداری  پہلے بھی کہہ چکے ہیں چین ہمارا سب سے قریبی دوست ہے ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں اور پھر کسی اور کے، کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos