اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی اپیل میں کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے اور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔
الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور اپیل کی سماعت آج (جمعہ) کے لیے مقرر کرنے کا کہا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 8 الیکشن ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے کے بعد بدھ کو چیف جسٹس ملک شہزاد نے 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.