Premium Content

الیکشن سے انکار آئین پر حملہ ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں: عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے انکار حکومت کا آئین پر حملہ ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام عدلیہ کی پشت پر ہیں۔  

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ قومی امیدوں کا محور ہے، ملک میں جاری بحران کا واحد حل جمہور سے رجوع ہے، دستورِ پاکستان کی رو سے اقتدارِاعلیٰ کا مالک اللہ تعالیٰ، اختیارات کا سرچشمہ عوام ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عوام اپنے اختیار کو صاف شفاف طریقے سے منتخب نمائندوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں، حکومت کی جانب سے انتخاب کے انعقاد سے انکار دستور پر حملے کے مترادف ہے،شکست کے خوف اور مفادات کیلئے آئین سے انحراف کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

انہوں نے کہا کہ میں اور میری جماعت ووٹ کا حق غصب کرنے والوں کے ہاتھوں آئین کا قتل روکنے کیلئے میدانِ میں ہے، اسمبلیوں کی تحلیل سو فیصد آئینی و جمہوری راستہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد انصاف کا قیام، قانون و دستور کی حکمرانی ہے، 1996 سے آج تک پی ٹی آئی نے پر پرامن، جمہوری و آئینی جدوجہد کی ہے، انتخاب میری یا تحریک انصاف کی نہیں، ملک و قوم کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، التوا کی غیر آئینی کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos