Premium Content

انگلینڈ، امریکہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Print Friendly, PDF & Email

انگلینڈ نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ میچ میں امریکہ کو 10 وکٹوں سے آسانی سے شکست دی۔

سالٹ اور جوز بٹلر نے بالترتیب 25 اور 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر 10 وکٹوں سے امریکہ کو باآسانی شکست دے دی۔ اس جیت سے انگلینڈ کی سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ یقینی ہوگئی ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

امریکہ کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کرس جارڈن نے شاندار باؤلنگ کی اور ورلڈ کپ میں تیسری ہیٹ ٹرک ریکارڈ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں ، عادل رشید اور سیم کورن نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

امریکہ کی جانب سے نتیش کمار 30، کوری اینڈرسن 29 جبکہ ہرمیت سنگھ 21 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں آسانی سے حاصل کر لیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos