Premium Content

انگلینڈ کے جارحانہ انداز اوپنر ایلکس ہلز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

انگلینڈ کے جارحانہ مزاج اوپنر ایلکس ہلز نےانٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں مایہ ناز اوپنر نے لکھا کہ فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدہ ہو رہا ہوں۔ انگلینڈ کے لیے 156 انٹرنیشنل میچز کھیلنا میرا لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انگلینڈ کیلئے کھیلتے ہوئے زندگی بھر کیلئے کچھ بہترین دوست اور یادیں بنائی ہیں البتہ میرے خیال میں اب آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے۔

انگلینڈ کیلئے ہلز نے اپنا آخری میچ 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میلبرن میں کھیلا تھا اور ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

انگلش کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 47 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف 10 وکٹوں کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 11 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 75 ٹی20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

دوسری جانب ایلکس ہلز پر ماضی میں منشیات کے استعمال کے علاوہ ساتھی کھلاڑی بین اسٹوکس سے لڑائی کے قصے بھی منظر عام پر آئے تھے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

جارحانہ انداز کے بیٹسمین نے 75 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 30.95 کی اوسط سے 2074 رنز بنائے، اس فارمیٹ میں انہوں نے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں بنائیں۔ 70 ون ڈے میچوں میں 6 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 37.79 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے ہیں جبکہ 11 ٹیسٹ میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے صرف 573 رنز (27.28 کی اوسط سے) بنا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos