اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
تازہ ترین اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265.61 روپے فی لیٹر جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت اگلے 15 دنوں کے لیے 277.45 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی کی بنیاد پر کی ہے۔
حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 9.88 فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.5 فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12:00 بجے سے کردیا گیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.