امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو رہا کرتا ہے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اور گولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ بھر میں حملوں سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی اہلیہ اور بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.