لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم، شاداب خان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، سلمان علی آغا ،صائم ایوب ، حسن علی اور حارث رؤف پر شامل ہے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان کو باہر کردیا گیا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ حارث، اعظم اور رضوان میں بہتری آئی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آئرلینڈ سیریز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کیا جائے گا۔
آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک اور انگلینڈ کے خلاف 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن، جو کہ 20 ٹیموں کا ایونٹ ہو گا، یکم سے 29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.