Premium Content

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ 28 افراد جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

ہزارہ ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترنے کے واقعے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہداد پور اور نواب شاہ کے درمیان سرہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم اٹھائیس مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواب شاہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج اور رینجرز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار جائے حادثہ پر کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos