اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے بارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور  زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، بابراعظم نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث 40 اور ڈاؤسن شاناکا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 8 ، جمی نیشم 6، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر نے ایک رن بنایا۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/islamabad-united-ny-karachi-kings-ko-4-wickets-sy-shikast/

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 62، راسی وین ڈیر ڈسن 42 اور آصف علی نے 13 گیندوں پر 29 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی ملی ہے اور 2 میں شکست ہوئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos