اسرائیلی فورسز کےغزہ میں مزید حملے، 17 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہیلی کاپٹرکی فائرنگ سے 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے ہیلی کاپٹروں نے رفح میں شدید فائرنگ کی، جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری اور ڈرون حملے بھی جاری ہیں، مغرب میں سعودی محلے پر اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی شہید ہوگئے اور شمالی علاقے میں عمارتوں پر حملے میں 14فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 37ہزار 232ہوگئی،85ہزار 37افراد زخمی ہیں جبکہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں 200سےزائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ڈائریکٹر ہسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے چھاپوں میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، اسرائیلی فورسز نے7اکتوبر سے اب تک 9ہزار185 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos