ایک سماجی تنظیم کے مطابق کراچی میں شدید گرم موسم کے دوران گزشتہ تین دنوں میں 100 لاشیں مردہ خانے لائی گئیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 100 لاشیں ان کے کولڈ سٹوریج میں لائی گئیں ہیں۔
فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ 23 جون کو 37 لاشیں مردہ خانے لائی گئیں، 24 جون کو 44 اور 25 جون کو 19 لاشیں لائی گئیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مردہ خانے میں لائی گئی 36 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
کراچی گرمی کی لہر سے گزر رہا ہے ، حکومت نے سات اضلاع میں 77 ہیٹ ویو مراکز کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے کراچی ساؤتھ میں ہیٹ ویو کے 11، کراچی ایسٹ میں 18، ویسٹ میں 6، کراچی سینٹرل میں 12، ملیر میں 15، کورنگی میں 8 اور کیماڑی میں سات کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں اور راستوں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ ہیٹ اسٹروک سینٹرزبھی قائم کیے گئے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.