علی پور: پنجاب کے علاقے علی پور میں مہنگائی اور غربت کے ستائے شہری نے چار سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔
عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/gandum-aur-aty-ka-buhran/
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آنے تک دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔