Premium Content

محسن نقوی کا زرعی شعبے میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر زور

Print Friendly, PDF & Email

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کی فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان زرعی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اتوار کو تاشقند میں ازبکستان کے وزیر زراعت ڈاکٹر عزیز ووٹوف سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ازبکستان خطے میں کپاس پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos