اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دو مشترکہ سرحدی گزرگاہوں میر جاوا اور ریمدان کوتجارتی مقاصدکیلئے پورے ہفتے کھولنے اور وہاں 24گھنٹے آمدورفت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی سفیر کے مطابق نئے تجارتی رابطوں میں آسانیوں سےدونوں ملکوں کے تاجر و عوام مستفید ہوں گے،عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔
دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر ہونیوالی اس کاوش کو ایک اہم فیصلہ اور تجارت کیلئے انتہائی مثبت پیشرفت سے تعبیر کیا جارہا ہے دونوں سرحدی گزرگاہیں میر جاوا اور ریمدان دونوں ملکوں کے تجارتی مقاصد کیلئے اہم ہیں۔
میرجاوا سرحدی گزرگاہ ایران اور پاکستان کے درمیان سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے جو شہر سے محض 12 کلومیٹر اور تفتان شہر سے متصل زاہدان سے 89 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، یہ گزرگاہ ریلوے لائن کے ذریعے ایران کو پاکستان سے ملاتی ہے جبکہ ریمدان بارڈر کراسنگ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی ٹرمینل ہے جو بلوچستان اور سیستان کے شہر دہشت یاری میں واقع ہے اور چاہ بہار بندرگاہ سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.