پاکستان غزہ میں انسانی امداد کے لیے قابل اعتماد محفوظ راستوں کی حمایت کرتا ہے: ندیم جان

فلسطین میں صحت کی صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مشکل حالات میں متاثرہ افراد کو صحت کی خدمات فراہم کرنے پر ڈبلیو ایچ او اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں متعدی امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان انسانی امداد کے لیے مستقل اور قابل اعتماد محفوظ راستوں کی حمایت کرتا ہے، جس میں طبی سامان اور غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک ان کی ترسیل شامل ہے۔

اجلاس کے دوران، عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک قرارداد منظور کی جس میں غزہ کی پٹی تک فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی پر زور دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos