پاکستان کے ارسلان ایش نے چوتھی ای وی او ٹیکن چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
پاکستانی گیمر کو بہت سے لوگ اب تک کا سب سے بڑا ٹیکن کھلاڑی سمجھتے ہیں۔
ارسلان ایش صدیق نے اتوار کو لاس ویگاس میں ٹائٹل جیت کر گیم کی تاریخ میں چار بار ای وی او چیمپئن بن گئے۔27 سالہ نوجوان نے فائنل میں جاپان کے اے او کو 3-0 سے شکست دے کر اپنی بے مثال مہارت اور حکمت عملی سے شائقین اور حریفوں کو حیران کردیا۔
اس سے قبل ارسلان نے سیمی فائنل میں السان کو 2-1 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔