لاہور میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 44 بالز پر 69 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے دوسرا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی جیت کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، تیسرے اور چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے فتوحات حاصل کیں تھیں جبکہ راولپنڈی میں پہلا مقابلہ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.