لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن نے دو سال بعد مقدمہ درج کیا ہے۔
وکیل عامر سعید ران نے کہا کہ پرویز الٰہی نے کسی امیدوار سے بھرتی کے لیے پیسے نہیں لیے۔ اس کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے گھر سے جعلی ریکوری کی۔
اس پر اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پرویز الٰہی کو 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 26 مارچ کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کیا تھا۔28اپریل کو ہائی کورٹ نےپرویز الٰہی کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.