ٹرک کے کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا خاندان بنوں سے خوشاب جا رہا تھا کہ گاڑی کی بریک فیل ہونے پر المناک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک سڑک سے الٹ کر کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کو نوشہرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.