Premium Content

پی سی بی نے انضمام الحق کو ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

کرکٹ باڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 53 سالہ انضمام الحق نے ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

وہ اس سے قبل 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی منتخب ٹیم نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئن ٹرافی جیتی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Channel & Press Bell Icon.

سابق ٹیسٹ کرکٹر ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ساتھ مل کر آئندہ افغانستان سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈز کا انتخاب کریں گے۔

مصباح الحق کی سربراہی میں پی سی بی کے سی ٹی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو انضمام کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ سی ٹی سی میں سابق کپتان محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos