Exclusive Content

Add

مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت پی ڈی ایم کا دھرنا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آج اسلام آباد میں دھرنا دے گی ، دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا ریڈ زون کے باہر؟ حکومتی اتحاد ایک پیج پر نہیں آسکا۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا ہے کہ احتجاج ضرور کریں مگر مقام تبدیل کرلیں ، رانا ثنا اور اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنا پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ اعلان کرچکے ہیں ، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا ، فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلوس کی قیادت مریم نواز کریں گی ، پاکپتن اور ملتان سے ن لیگ کے قافلے بھی چل پڑے جبکہ پشاور سے ن لیگ کا قافلہ صبح 8 بجے اور پنڈی سے صبح 10 بجے اسلام آباد کے لیے نکلے گا۔

جے یو آئی ایف کے علاوہ، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر چکی ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1