پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں رہنماؤں کو تحریک انصاف کے اسلام آباد سینٹرل سیکرٹریٹ سے حراست میں لیا ہے۔ سیکرٹریٹ سے تمام ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا  ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی سربراہی میں  اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پر چھاپہ مرا ہے اور اس کو گھیرے میں لیا ہے۔ خواتین پولیس اہلکار بھی چھاپہ مار ٹیم کا حصہ ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دونوں رہنماؤں  کو حراست میں لیےجانے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی نے گرفتاریوں کی مذمت کی ہےاور انہیں سیاسی محرک قرار دیا ہے۔

حکام نے چھاپے کی تفصیلات یا گرفتاریوں کےحوالے سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos