سکھر، پولیس وین حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق

سکھر میں مشکوک کار کے تعاقب میں پولیس موبائل وین درخت سے ٹکرانے کے واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 3 زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کار سوار مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق پولیس موبائل رینگ روڈ پر گشت پر تھی کہ مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

مشکوک کار سواروں کی جانب سے نا رکنے پر کار کا تعاقب کیا گیا تو جعفرآباد کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ کار سواروں کی تلاش کیلئے پولیس کی کوشش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos