راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد 15.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔ اعظم خان ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 18، ایلکس 18، رحمان گرباز 15، کپتان شاداب خان 12، کولن منرو 11، محمد وسیم 8، آصف علی 7، فہیم اشرف 4 اور مبصر خان 3 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے 2،2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-zalmi-ki-kings-ko-shakist/
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ کامران غلام 41، سیم 32، ڈیوڈ ویزے 6 اور عبداللہ شفیق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
راشد خان 15 اور سکندر رضا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3 جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔