Premium Content

پی ٹی آئی کا ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نےترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے چار جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے، عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لے جانے کیلئے ڈی سی آفس گئے، عامر مغل کو پولیس نے ڈی سی آفس سے گرفتار کر لیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے کل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا، عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی معطل کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد انتظامیہ نے بتایا کہ سکیورٹی صورتحال اور محرم الحرام کے باعث این او سی معطل کیا گیا ہے، این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos