راولپنڈی: تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے 30 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی نے پی پی 7 سے شبیراعوان سے ٹکٹ واپس لے کر طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر اجمل صابری اور پی پی 11 سے عدنان چوہدری سے ٹکٹ واپس لےکر عارف عباسی کو ٹکٹ جاری کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی امیدوار آج اپنے پارٹی ٹکٹس آر او آفسز میں جمع کرائیں گے۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
اسد عمر کا بیان
اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹس لےلیا، پی ٹی آئی قیادت نے 30 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور 30 نشستوں پر نئے ٹکٹ جاری کردیے۔
اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کےٹکٹوں کاجائزہ لیاگیا، ابھی تک 30 میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کیےگئے ہیں، 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پرپہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔