پاکستان تحریک انصاف نےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو ہائی کورٹ میں  چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور  ہائی کورٹ میں  چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پی ٹی آئی کی ریلی کو سکیورٹی فراہم کی جائے، نگران حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/pti-ki-lahore-rally-intezamia-ka/

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز کو جلسے جلوسوں کی اجازت دے کر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ لاہور میں دفعہ 144  کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos