پنجاب میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2 سمیت دیگر موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے سیزن میں سفر کا بہتر وقت صبح دس سے شام چھ بجے تک ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos