پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کو قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان کے دستخط کے چند گھنٹوں بعد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی ہے۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کے ذریعے پرنسپل سیکرٹری اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہتک عزت کا قانون آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے نیا قانون بناتے وقت صحافیوں سے مشاورت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون صحافیوں اور میڈیا کی آزادی کو روکنے کے لیے جلد بازی میں لایا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos