کوئٹہ، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر بند کی گئی موبائل اور انٹرنیٹ سروس عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیس گھنٹے بعد کھول دی گئی۔

پیر کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

محکمہ داخلہ بلوچستان نے بیس گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کی شب ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے اتوار کی شب گیارہ بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos