Premium Content

بھارت: راجستھان میں لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

Print Friendly, PDF & Email

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گرنے والے فوجی طیارے کا  پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے کے باعث زمین پر موجود 2 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے کلک کریں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار  ہونے والے طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا حادثہ معمول بن چکا ہے اور آئے روز اس قسم کے حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos