راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ  بے نتیجہ ختم

راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ  بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز  بنائے تھے کہ تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے بعد  پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ژالہ باری کے باعث گراؤنڈ نے سفید چادر اوڑھ لی جو دلفریب منظر پیش کر رہا  تھا۔

بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

خیال رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos