سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا واٹس ایپ ہیک،خاص مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا واٹس اپ ہیک ہوگیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سے وٹس اپ ہیک ہے ابھی تک ریکور نہیں ہوا، خدشہ ہے میرے موبائل ڈیٹا کو توڑ مروڑ کر کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/subah-sindh-ghost-schools-k-naam-sy-mashoor-hai/

ثاقب نثار نے کہا کہ اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی، پھر ایک ادارہ نے 6 گھنٹوں میں ہی ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک فیک آڈیو ہے، کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے، حالیہ ایک آڈیو سن کر میں نے بھی یقین کرلیا تھا کہ وہ اصلی ہے، جب رابطہ ہوا تو پتہ چلا کہ آڈیو فیک اور بناوٹی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos