صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اٹلی میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جاوید کی ملاقات: صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئےنئےراستے تلاش کیےجاسکتے ہیں۔ صدر نے سفیر کو دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صنعتی شعبے میں تعلقات مزید بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیا۔
Read More: https://republicpolicy.com/sadra-e-mumlekat-dr-arif-ali-sy-pervaiz-elahi/
صدرمملکت نے اٹلی کے لیے نامزد نئے سفیر کو ہدایات جار ی کیں کہ صنعتی یونٹس پاکستان منتقل کرنے کیلئے اطالوی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ اطالوی سرمایہ کار پاکستان میں سستی افرادی قوت ، خام مال اور سرمایہ کاردوست پالیسیوں سے مستفید ہوں۔
Read More: https://republicpolicy.com/sadre-mumlekat-dr-arif-alvi-sy-chenese-safeer-noveng/
صدرمملکت کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی متعدد علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اٹلی میں مقیم ہے، ان کی فلاح و بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔