ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر شکست کیساتھ اختتام پذیر

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹ میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔

 اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہو گیا ، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sania-mirza-tennis-ko-good-bye-kehty-huwy/

ثانیہ مرزا نے تین وویمن ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے جبکہ دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ اپنے نام کیے۔ 

بھارتی ٹینس اسٹار نے گزشتہ ماہ میل برن میں آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کھیلا، روہن بوپنا کے ساتھ ثانیہ مرزا کو فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos