سکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں  کارروائی ، 5خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں  کارروائی کے دوران 5خارجی ہلاک ہوگئے،ایک خارجی کوگرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی عابد تراب بھی شامل  ہے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور5 خوارج کو ہلاک کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos