شاہ سلمان کی شامی صدر کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے آج باضابطہ طور پر شام کے صدر بشارالاسد کو عرب لیگ کونسل کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں مدعو کرلیا۔

یہ اجلاس 19 مئی کو ہوگا، اردن میں تعینات سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری نے شاہ سلمان کی طرف سے دعوت نامہ شام کے صدر کو پہنچایا۔

قبل ازیں سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کر رہا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

بشارالاسد نے کہا کہ اجلاس سے عرب عوام کی خواہشات کی تکمیل کےلیے مشترکہ عرب اقدامات کو وسعت دینے کا موقع ملے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات دوبارہ قائم کرنے کے اقدامات سعودیہ کی طرف سے شام میں مشترکہ عرب اقدامات کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو وسعت دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos