شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 31 مسافر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین، پٹڑی پر موجود مال بردار ٹرین سے ضلع شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب ٹکرا گئی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین میں سوار 31 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے پانچ مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور تصادم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔