سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت بھی گولیوں کی زد میں آگئیں۔
سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے واقعے کی تصدیق کی گئی کہ 3 گولیاں سفارتخانے کی عمارت میں لگی ہیں۔
ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے اورسفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سوڈان میں مقیم پاکستانی اپنی نقل و حرکت کو محدود کرلیں۔
خیال رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔